پاکستان

پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت 200 روپے من مقرر

پنجاب کابینہ نے گنے کی امداد ی قیمت 200 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  ٹرانسپورٹیشن چارجز اور شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت 200 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دی اور چینی کے نرخوں میں مزید کمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مزید درآمدی چینی خریدنے کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی جب کہ بروقت ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Back to top button