پاکستانٹیکنا لوجی

پاکستان کی بڑی کامیابی، پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘اردو فلکس’، بہت جلد لانچ ہوگا

ای میکس میڈیا ڈیجیٹل نیٹ ورک نے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ‘اردو فلکس’ ہے۔

اردو فلکس پلیٹ فارم پوری دنیا میں اردو مواد پیش کرے گا اور صارفین اس پلیٹ فارم کے ذریعے اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے۔یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اپنے صارفین کو  پہلے سے مشہور  ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا۔

اردو فلکس کے بانی فرحان گوہر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا پہلا اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

یہ او ٹی ٹی سروس صارفین کو انٹرنیٹ پر میسر ہو گی جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اردو فلکس جنوری 2021 کے وسط میں لانچ کیا جائے گا۔

Back to top button