پاکستان

چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام

چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے ڈسٹرکٹ ہاؤس کو ٹارگٹ بنایا تھا تاہم پولیس نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا، ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں