پاکستان

سابق ن لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کرپشن کیس میں گرفتار

اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کرلیا۔

سرفراز افضل، ان کے والد، چچا اور سابق ڈی ایس پی پر بغیر منظوری ہاؤسنگ اتھارٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے عوام  اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور تین افسران سمیت مجموعی طور پر بارہ افراد نامزد ہیں۔

گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن راولپنڈی کی حراست میں چوہدری سرفراز کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر اینٹی کرپشن نے انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا ۔

Back to top button