پاکستان

21 سال بعد۔۔۔ کراچی کے شہریوں کی سنی گئی،سرکلر ٹرین سروس شروع

کراچی سرکلر ریلوے 21 سال بعد جمعرات سے بحال ہوجائے گی۔

چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے اس حوالہ سے بتایا کہ لوگوں کی سہولت کے لئے 19 نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے پہلے فیز میں اورنگی ریلوے اسٹیشن سے مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین سروس شروع ہوجائے گی، کراچی سرکلر ریلوے اپ سائیڈ (1-Up) ٹرین صبح 6 بجکر 30 منٹ پر اورنگی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر منگو پیر، سائیٹ، شاہ لطیف، بلدیہ، لیاری، وزیر مینشن، کراچی سٹی، کراچی کینٹ، ڈیپارچر یارڈ، ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئر پورٹ، ملیر کالونی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اور بلدیہ نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 15 منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

اسی طرح دوسری مرتبہ یہ ٹرین اورنگی ریلوے اسٹیشن سے صبح 10 بجے روانہ ہو گی، تیسری مرتبہ یہ ٹرین اورنگی سے دوپہر 1 بجے اور چوتھی مرتبہ اورنگی سے یہ ٹرین شام 4 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسی طرح کراچی سرکلر ریلوے ڈاؤن سائیڈ میں (2-Dn) ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے سٹیشن سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 45 منٹ پر اورنگی ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

Back to top button