پاکستان

نیب کا نون لیگی رہنما کے خلاف ہنگامہ خیز اقدام

احسن اقبال پرالزام ہےکہ انہوں نے تین ارب روپےکا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑ تھی

نیب کا نون لیگی رہنما کے خلاف ہنگامہ خیز اقدام،کھوج نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نےمسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال کےخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا جس میں نارووال اسپورٹس سٹی کا اسکوپ 3 کروڑسےبڑھاکر 3 ارب روپےتک کرنےکا الزام ہے۔ ریفرنس کےمتن کےمطابق احسن اقبال نےناروال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا اوروفاقی حکومت کےفنڈز صوبائی منصوبےمیں خرچ کروائے۔ نیب کےمطابق احسن اقبال پرالزام ہےکہ انہوں نےتین ارب روپےکا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی۔ ریفرنس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اخترنوازگنجیرا بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

Back to top button