پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن نے ریاستی اداروں سے جھگڑا کر اپنا کتنا نقصان کرلیا؟ اور اب سیاست میں اس کی اہمیت کیا ہوگی؟ شیخ رشیدبھی بول پڑے

کبھی کہتے ہیں دوسروں سے بات کریں، اب یہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، کیا اسٹیبلشمنٹ آسمان سے اتری ہے وہ بھی انہی کی ہے

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریاستی اداروں سے جھگڑا کر کے اپنا بہت نقصان کیا اور اب سیاست میں ان کی اہمیت بھی ختم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں زندگی میں پہلی بارشفاف الیکشن دیکھا، اس سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی اس ماہ کے آخرمیں گلگت بلتستان میں دوتہائی اکثریت ہوگی، چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے کہا جوحلقہ کھولنا چاہیں کھولیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ (ن)لیگ نے اداروں سے ٹکرا کراپنی سیاست کودفن کیا ہے، جوباہربیٹھ کرملک دشمن بیانیہ دے اس کی بات کا کون یقین کرے گا، کبھی کہتے ہیں سارا کام دوسروں نے خراب کیا ہے، کبھی کہتے ہیں دوسروں سے بات کریں گے، اب یہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، کیا اسٹیبلشمنٹ آسمان سے اتری ہے وہ بھی انہی کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدانوں کوسیاستدانوں سے ہی بات کرنا پڑتی ہے، نواز شریف کے بیانیے سے فوج کا خطرہ ہے، پوری فوج عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اوراسٹیبلشمنٹ سے بات بھی نواز شریف کے بیانیے کی نفی ہے۔ پاکستان میں مافیا بھی بدنام ہو گیا ہے، ہر کیس کے پیچھے ایک چہرہ ہوتا ہے، کوئی استعفیٰ نہیں دے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست اپنا راستہ خود بناتی ہے، بند گلی میں داخل ہونا عقلمندی نہیں، آپ آئندہ سال بھی رورہے ہوں گے کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنا لی، اپوزیشن شوق سے جلسے کریں، کورونا کی صورتحال کا پتا چل جائے گا، پی ڈی ایم لوگوں کو کورونا سے نہیں بچانا چاہتی، 30 دسمبرتک کورونا مزید پھیلا توحکومت کیلیے بہت بڑامسئلہ ہوگا، کابینہ میں ملک بھرمیں ماسک کی مفت تقسیم کی بات کی ہے۔

Back to top button