پاکستان

حکومت نےکہاں کہاں لاک ڈاؤں لگانےکا فیصلہ کرلیا؟

حکومت بلوچستان نےکورونا وائرس کےبڑھتےہوئےکیسزکےباعث صوبےبھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے

حکومت بلوچستان نےکورونا وائرس کےبڑھتےہوئےکیسزکےباعث صوبےبھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجس کےمطابق کورونا وائرس کےبڑھتےکیسزوالےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائےگا جب کہ سرکاری ونجی دفاتر،ٹرانسپورٹ اورشاپنگ مالزسمیت تمام مقامات پرماسک لازمی قراردیا گیا ہے،اس کےعلاوہ ماسک استعمال نہ کرنےوالوں کےخلاف دفعہ 144 کےتحت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق صوبےکےتمام تفریحی مقامات شام 6 بجےکےبعد بند کردیےجائیں گے،شاپنگ مالز،مارکیٹ،شادی ہال اورریسٹورنٹس بھی رات 10 بجےبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےجب کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ 23 نومبرکوہونےوالےاجلاس میں کیا جائےگا۔

Back to top button