پاکستان

چارسدہ؛حساس ادارے کےدفترپرحملہ،کتنی تباہی ہوئی؟

دفترپرحملےکےنتیجےمیں ایک اہلکارشہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا

حساس ادارے کےدفترپرحملےکےنتیجےمیں ایک اہلکارشہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا۔  کھوج نیوزکےمطابق چارسدہ میں حساس ادارے کےدفتر پرایک شخص نےفائرنگ کرکےاندرگھسنےکی کوشش کی تاہم پولیس نےبروقت جوابی کارروائی کرتےہوئےحملہ آورکوہلاک کردیا جب کہ اس کےقبضےسےاسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی اوچارسدہ کےمطابق دہشت گرد نےسرکٹ ہاؤس کوٹارگٹ بنایا تھا جس کےنتیجےمیں ایک اہلکاربھی شہید ہوگیا ہے، ضلع میں پہلے سےہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کےبعد پولیس نےعلاقےکوگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Back to top button