پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم کے خلاف بڑی بغاوت، عمران خان کی کرسی ڈگمگانے لگی، حکومتی ایوانوں میں ہلچل

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کئی ممبران اسمبلی کے وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہونے کا انکشاف ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم کے خلاف بڑی بغاوت شروع ہو گئی ہے جس سے عمران خان کی کرسی ڈگمگانے لگی ہے اور حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب خطرے میں ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے معاملے پر تحریک انصاف کے بہت سے ممبران اسمبلی عمران خان سے ناراض ہیں کیوں کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی پر اعتماد نہیں ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جنہیں آپ الیکشن لڑنے کے لیے اپنی جماعت کا ٹکٹ دیتے ہیں ان پر آپ کو اعتماد ہونا چاہیئے لیکن تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہے، اس لیے ان کو اپنے ممبران کی وجہ سے خطرہ ہے جس کا اندازہ ان کی جماعت کی پارلیمانی میٹنگز اور دیگر ملاقاتوں سے لگایا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو دعوت دے دی، انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، شوہینڈ کی ترمیم لارہے ہیں، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ بھی لا رہے ہیں، چاہتاہوں جو الیکشن ہارے وہ بھی ہار تسلیم کرلے۔

Back to top button