پاکستان

چیئرمین نیب کے خلاف آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا گیا ‘ اپوزیشن جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

20 سال سے چودھری برادران کے خلاف کیسز چل رہے ہیں ،لاہورہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کرلیا

لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات اورنیب انکوائریز کیخلاف درخواستوں پر ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات اورنیب انکوائریز کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،نیب وکیل نے کہاکہ نیب نے چودھری برادران کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انویسٹی گیشن بند کرنے کافیصلہ کیا ہے ،چودھری برادران کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انویسٹی گیشن حتمی مراحل میں ہے ،20 سال سے چودھری برادران کے خلاف کیسز چل رہے ہیں ،لاہورہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کرلیا۔

Back to top button