پاکستان

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حکومتی فیصلے کے سامنے ڈٹ گئی

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ میں متفقہ طور پر  وفاق کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز ہارون نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن وزیر تعلیم سندھ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کی ضرورت نہیں، بچوں کا پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے اس وقت تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد ویسے بھی کم ہے اور اسکولز بچوں کو متبادل دنوں یا شفٹوں میں بلا رہے ہیں، دیگر شعبہ جات کے مقابلے میں  تعلیمی ادارے سختی سے SOPs    پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سےسیاسی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ  خوش آئند ہے، کورونا کے پھیلنے کی ذمہ داری بھی غیر ذمہ دارانہ سیاسی اجتماعات پر ہے۔

Back to top button