پاکستان

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے پولیس کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ اور ایس پی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس حکام کو انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے سے روک دیا اور بلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے سے روک دیا۔

Back to top button