پاکستان

پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکار کی مبینہ خودکشی

پشاور پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

رضوان عباس سی ٹی ڈی میں ڈرائیور تعینات تھا اور دو دن پہلے ہی چھٹی گزار کر واپس ڈیوٹی پر آیا تھا، اس کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رضوان عباس نے خود کشی کی، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Back to top button