پاکستان

گاڑی میں اچانک آگ بھڑکنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، باپ زخمی

کراچی کے علاقے رضویہ میں ایک پک اپ گاڑی میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ باپ زخمی ہو گیا۔

رضویہ کے علاقے میں ایک پک اپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کے وقت بچہ گاڑی میں آگے بیٹھا تھا اور ممکنہ طور پر بچے سے گاڑی کے دروازے اندر سے لاک ہو گئے تھے۔آتشزدگی کے دوران گاڑی کے دروازے کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن دروازہ نہ کھل سکا اور بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا جب کہ بیٹے کو نکالنے کی کوشش میں اس کا باپ بھی زخمی ہو گیا۔

Back to top button