پاکستان

سری لنکن لیگ:پاکستانی کھلاڑی سری لنکا پہنچ گئے

سری لنکن پریمئیرلیگ کی فرنچائزگال گلیڈیئٹرز کےپاکستانی کھلاڑی اورآفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں

کراچی سےکولمبو روانہ ہونےوالےکھلاڑیوں میں اعظم خان،احسن علی،چیڈوک والٹن اورمحمد عامرشامل تھے،ٹیم کےہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان،منیجراعظم خان،فزیوٹرینرراشد قریشی اورترجمان نبیل ودیگرگزشتہ شب اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئےتھے۔ ٹیم میں شمولیت اختیارکرنےوالےممتازآل راؤنڈرشاہد خان آفریدی اورٹیم کےمینٹورسابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اگلےچند روزمیں سری لنکا روانہ ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفرازاحمد دورہ نیوزی لینڈ کےسبب اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ سری لنکا پریمیئرلیگ میں گال گلیڈیئٹرزکی ٹیم اپنا پہلا میچ 27 نومبرکوکھیلےگی،لنکا پریمیئرلیگ 26 نومبرسےہمبنٹوٹا میں شروع ہورہی ہے،لیگ میں 5 ٹیمیں شریک ہیں۔

Back to top button