پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ڈی ایم کے اجلاس میں مریم نواز غصہ میں کیوں رہتی ہیں؟ کس سے ناراض ہیں، سینئر صحافی نے اندر کی خبر بتا دی

مریم نواز پی ڈی ایم اجلاسوں میں اس لیے غصہ ہوتی ہیں کیونکہ ان کے والد کے بیانیے کو لے کر نہیں چلا جارہا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں مریم نواز غصہ میں کیوں رہتی ہیں اور کس سے ناراض ہیں اس حوالے سینئر صحافی نے اندر کی خبر بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بلاول اپنے والد کے بیانیے کو لے کر چل رہے ہیں، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاسوں میں اس لیے غصہ ہوتی ہیں کیونکہ ان کے والد کے بیانیے کو لے کر نہیں چلا جارہا، پی ڈی ایم اجلاسوں میں اکثر گرمی سردی ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس بات پر متفق ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجنا ہے لیکن اس کیلئے راستہ کیا اپنانا ہے؟ اس بارے میں ابھی کوئی واضح سمت مقرر نہیں ہوسکی۔ ان 11 جماعتوں کا قبلہ ایک نہیں ہے، نہ راستہ ایک ہے اور نہ منزل ایک ہے لیکن اکھٹے اس لیے ہیں کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

Back to top button