پاکستان

مولانا فضل الرحمن نے پشتون موومنٹ کے محسن داوڑ کو پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سے کیوں روکا؟ سنسنی خیز الزامات سامنے آگئے

محسن داوڑ کو مولانا فضل الرحمن کی جماعت پی ٹی ایم کو سیاسی جماعت ماننے سے انکار کرنا اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہ ہونے کا کہنے پر روکا گا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سے کیوں روکا؟ سنسنی خیز الزامات سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے دوران محسن داوڑ سے مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ آپ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کس سیاسی جماعت سے شریک ہوتے ہیں؟،انہوں نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام دیگر پارٹیوں نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا کہ ہم نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی، جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے شریک ہوتا ہوں،مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی، آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

Back to top button