پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ افغانستان کے حوالے سے کیا لائحہ عمل طے کیا گیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Back to top button