پاکستان

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی‘ اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا‘ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے‘ انہوں نے قران پاک حفظ کیا ہوا تھا

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ چند دنوں سے شدید علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھے۔ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔

Back to top button