پاکستان

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

برطانیہ کے وزیرامیگریشن نے زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ کو برطانوی تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنے کی دعوت دی ہے۔

 وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ڈے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ برطانیہ کا انتخاب کریں۔انہوں نےکہا کہ گزشتہ برس 5 ہزار طلبہ کو برطانیہ کا ویزا دیا گیا اور ماضی کے مقابلےمیں 20 فیصدزیادہ کامیابی سے برطانیہ کا ویزا لینے والے پاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی۔

وزیر امیگریشن نے طلبہ کو دیئے گئے پیغام میں کہا کہ کہ برطانیہ اگلےسال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کے نام سے اسکیم شروع کرے گا،اسکیم کے تحت طلبہ کا گریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری کے لیے برطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔

Back to top button