پاکستان

20 سال بعد۔۔۔۔۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف انکوائری مکمل کر لی

قومی احتساب بیورونے ایل ڈی اے میں پلاٹس کی مبینہ تقسیم کے متعلق نوازشریف کے خلاف 20 سال انکوائری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری سے متعلق سیل بند رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی ہے۔ ریجنل بورڈ میٹنگ میں پراسیکیوشن ونگ سی آئی ٹی رپورٹ پر قانونی رائے دے گا۔نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی۔نیب حکام نے  بتایا کہ کسی بھی انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیا جاتا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ کی سربراہی چیئرمین نیب کرتے ہیں۔19گریڈاور ہائی پروفائلز کیسز کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جاتی ہے۔

 

Back to top button