پاکستان

"سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر”۔۔۔ لاہوری "پھولن دیوی” گرفتار

لاہور پولیس نے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ملت پارک پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ملزمہ کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمد اجمل کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پرایس ایچ او ملت پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔

Back to top button