پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا وباء، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا پشاور جلسہ ہوگا یا نہیں؟ ضلعی انتظامیہ نے کیا جواب دیا؟ اپوزیشن اتحاد کو بڑا جھٹکا لگ گیا

بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی

ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطا الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔

Back to top button