پاکستان

رشوت یا پھرکچھ اور…… کمشنر کراچی نے بینکویٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت کیوں دی؟ بڑی انکشاف سامنے آگیا

بینکوئٹس کو کام جاری رکھنے کیلئے اپنی کنوپی شیڈز کا 25 فیصد وینٹی لیشن بہتر بنانے کیلئے اتارنا ہوگا اور تازہ ہوا کی فراہمی یقینی بنانا ہوگئی

رشوت یا پھر کچھ اور …… کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بینکویٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت کیوں دی اس حوالے بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

صدر کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن شارق میمن کے مطابق کمشنر کراچی کے ساتھ اجلاس میں بینکوئٹس کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوئٹس کو کام جاری رکھنے کیلئے اپنی کنوپی شیڈز کا 25 فیصد وینٹی لیشن بہتر بنانے کیلئے اتارنا ہوگا اور تازہ ہوا کی فراہمی بنائے رکھنے کیلئے ایگزاسٹ فین کا استعمال کرنا ہوگا۔

شارق میمن کے مطابق کمشنر آفس نے آرسی سی چھتوں والے شادی ہالز کو وبا کی دوسری لہر کے دوران بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں جس کی پاسداری ہوگی۔ خیال رہے کہ کورونا کے کنٹرول کیلئے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے 20 نومبر یعنی آج سے انڈور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ این سی او سی کے اس فیصلے پر شادی ہالز اور بینکوئٹس مالکان نے سخت احتجاج کیا تھا۔

Back to top button