پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی‘ 4 اضلاع میں سمارٹ جبکہ 2 میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوگیا

ضلع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیا جائے گا

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی‘ کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز)کا اجلاس ہوا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ کاظم جتوئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں کورونا کی صورتحال اور ضابطہ کار پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں شہر کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈان کا فیصلہ کیا گیا، 8 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

کمشنر کراچی کے مطابق ضلع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ ضلع کورنگی اور ملیر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرکے آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں محکمہ صحت کی سفارش پر مخصوص گلیاں، علاقے یا محلے سیل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں