پاکستان

کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا باپ بیٹا گرفتار

کراچی میں ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی جمشید کوارٹر فاروق بجارانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تیزاب گردی میں ملوث ہیں۔ ملزم دانش اور رفیق سگے باپ بیٹا ہیں اور دو روز قبل ملزمان نے خاتون رضیہ جب گھر سے باہر نکلی تو تیزاب پھینکا اور فرار ہوئے، تیزاب سے خاتون کے چہرے کا بائیں جانب کا حصہ جھلس گیا، جبکہ تیزاب سے خاتون کے جسم کا کچھ حصہ بھی جھلسا ہے،واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہرذوالفقار کی مدعیت میں درج کرلیا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں، خاتون کے شوہر کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ خاندان میں دشمنی کا نتیجہ ہے۔

Back to top button