پاکستان

ٹک ٹاک پر شہرت کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ٹک ٹاک کے شوق نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی۔

ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔بتایا جارہا ہے کہ گولی چلنے کے فوراً بعد ہی سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے ’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔

Back to top button