پاکستان

ترمپ جا چکا اب کس کی باری؟مولانا فضل الرحمان نےواضح کردیا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ حکومت عوام کی نہیں چوری کےمینڈیٹ کی نمائندہ ہے

جمعیت علماء اسلام و پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی نہیں چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، حکومت کو کسی محاذ پر چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک ٹرمپ چلاگیا اب پاکستانی ٹرمپ کو  بھی چلتا کریں گے، اس حوالے سے ہر شخص کو بڑی سنجیدگی سے کردار ادا کرنا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، کوئی بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہری بی آر ٹی کی حالت دیکھ کر ملک کی حالت جان سکتے ہیں، ہم ملک کے ہر مکتبہ فکر اور ہر طبقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے بیٹھنے نہیں دیں گے، ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران بذات خود بڑا کورونا وائرس ہیں، کورونا 19 کے ساتھ ساتھ ہم کورونا 18 کی بھی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ پوری یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان میں ہوگا، کسی محاذ پر ہم انہیں آرام سے نہیں بیٹھنےدیں گے۔ ٹرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، ہمارا اگلا جلسہ 26 نومبر کو جے یو آئی کے تحت لاڑکانہ میں ہوگا، پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے ۔

Back to top button