پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہولناک سیاسی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے لیکن کوئی فریق معاملہ سلجھانے میں سنجیدہ نہیں؟ نشاندہی کر دی گئی

کیا، کوئی ہے جو سامنے نظر آنے والے تصادم کو روک سکے؟ کیا، کوئی ہے جو پھر سے بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو ختم کر سکے؟

پاکستان میں ہولناک سیاسی جنگ کا آغاز بہت جلد ہونے والا ہے لیکن کوئی فریق معاملہ سلجھانے میں سنجیدہ نہیں بلکہ ملک بھر میں انارکی پھیلانے پر تلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی میں کیا، کوئی ہے جو سامنے نظر آنے والے تصادم کو روک سکے؟ کیا، کوئی ہے جو پھر سے بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو ختم کر سکے؟ کیا، کوئی ہے جو ملک کو سیاسی اور پھر معاشی عدم استحکام کی طرف جانے سے روک سکے؟ کیا، کوئی ہے جو حکومت کو مفاہمت اختیار کرنے پر مجبور کر سکے؟ کیا، کوئی ہے جو اپوزیشن کو لانگ مارچ کے انتہائی اقدام سے روک سکے؟ کیا، کوئی ہے جو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا عوام کو ہمدردی کے دو بول سنا سکے؟ کیا، کوئی ہے جو کورونا کے خوفناک موسم میں حکومت اور اپوزیشن کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پر مجبور کر سکے؟

افسوس یہ ہے کہ اِس ملک میں کوئی بھی ایسا تیسرا فریق نہیں جو آمادہ جنگ فریقین کے درمیان مفاہمت کروا سکے۔ افسوس یہ ہے کہ اِس ملک میں کوئی ایک بھی جمہوری بڑا نہیں جو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پڑ کر درمیانی راستہ نکال سکے۔ افسوس تو یہ ہے کہ اِس ملک کا کوئی بھی آئینی یا جمہوری ادارہ ایسا نہیں جو بیچ تصادم میں کود کر فریقین کو روک سکے۔ افسوس تو یہ بھی ہے، سامنے نظر آ رہا ہے کہ سیاسی جنگ ہونے والی ہے، کوئی ادارہ، بڑا یا چھوٹا ٹس سے مس نہیں ہو رہا، کیا جب تصادم کی آگ بھڑک اٹھے گی تب سب کی نیند کھلے گی؟

Back to top button