پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جسٹس وقار احمد سیٹھ کے فیصلے منصفانہ تھے یا متنازعہ؟ تاریخ میں انہیں کیسے یاد رکھا جائے گا؟ سوگوار انکشافات سامنے آگئے

جسٹس سیٹھ وقار ان چند ججز میں سے ایک تھے، جنہوں نے تاریکی کے اس دور میں حق اور انصاف کی شمع جلائے رکھی

جسٹس وقار احمد سیٹھ کے فیصلے منصفانہ تھے یا متنازعہ؟ اور ان کے تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا اس حوالے سے سوگوار انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سیٹھ وقار ان چند ججز میں سے ایک تھے، جنہوں نے تاریکی کے اس دور میں حق اور انصاف کی شمع جلائے رکھی۔ وہ ان ججز میں سے ایک تھے جو خود نہیں بولتے بلکہ ان کے فیصلے بولتے ہیں۔میں جانتا ہوں کہ انہوں نے کئی طاقتور لوگوں اور طاقتور اداروں کو ناراض کیا تھا۔ وہ کئی لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتے تھے۔ تبھی تو تین مرتبہ سپرسیڈ کرکے انہیں سپریم کورٹ آنے نہیں دیا گیا۔ میں اس سے بھی آگاہ ہوں کہ ان کے بعض فیصلوں کی وجہ سے بعض لوگوں نے ان کو اور ان کے اہل خانہ کو ٹارچر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا لیکن میں ذاتی معلومات کی بنا پر یہ بھی جانتا ہوں کہ ان کی رحلت میں کسی کا کوئی ہاتھ تھا، کوئی سازش ہوئی اور نہ ان کے علاج میں رتی بھر غفلت، اس لئے یہ حقائق آپ کے سامنے لانا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

Back to top button