پاکستان

اپوزیشن جلسوں کے نتائج اگر یہ نکلے تو حکومت کونسا قدم اٹھائے گی؟ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سب کو صاف صاف بتا دیا

وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پرجلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان کردیا

سینیٹر شبلی فراز نے سب کو صاف صاف بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن جلسوں کے نتائج سے کورونا میں اضافہ ہوا تو حکومت ان کے خلاف بڑا قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماں اور ان کے جلسوں کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ، کیوں کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازباقی نہیں بچا ، ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے ، اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے ان کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔

Back to top button