پاکستان

اپوزیشن کے احتجاجی جلسوں پر وفاقی وزیر اسد عمر نے تشویشناک الزام لگا کر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کو سوچ میں ڈال دیا

اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی‘ پی ڈی ایم کا مؤقف ہے کہ ہم سٹیج پر محفوظ ہیں

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسوں پر تشویشناک الزام لگا کر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کو گہری سوچ میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پشاور میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13.39 فیصد رہی، پشاور میں کورونا کے 202 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں، 18مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جس میں سے 14 شدید بیمار ہیں، اس صورت حال کے باوجود پی ڈی ایم قیادت کا کہنا ہے ہم اسٹیج پر محفوظ ہیں، عوام کی فکر کس کو ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 2013 میں تحریک انصاف نے پشاور کی 4 میں سے 4 اور 2018 میں 5 میں سے 5 سیٹ جیتی، انشااللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے۔ اسد عمر کہا کہ پشاور عمران خان کا شہر ہے، اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی، شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، جب کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار ہے کے پشاور جلسہ ضرور ہو گا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

Back to top button