پاکستان

عمران خان حکومت اپنے انتقامی ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی‘ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا

نوازشریف نے سارک کانفرنس کے شرکا کیلئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کروائیں،بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے پر ریفرنس بنایا گیا ہے

عمران خان حکومت اپنے انتقامی ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا جس پر ن لیگی رہنماء پھٹ پڑے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے نوازشریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی،نیب آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کے خلاف ریفرنس دائر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی شخصیات کی سکیورٹی کیلئے غیرقانونی طریقے سے 73 گاڑیاں خریدی گئیں،نوازشریف نے سارک کانفرنس کے شرکا کیلئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کروائیں،بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نواز کے زیراستعمال رہیں، غیرقانونی اقدام سے قومی خزانے کو ایک ارب 95 کروڑ سے زائد کانقصان پہنچا۔

Back to top button