پاکستان

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کی میڈیا کوریج پر کس نے منافقت دکھائی؟ سینئر صحافی حامد میر نے کڑوا سچ بے نقاب کر دیا

پیمرا کی طرف سے ٹی وی چینلز کو کہا جا رہا تھا سربراہ تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی کے جنازے کی لائیو کوریج نہ کی جائے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادائیگی کی میڈیا کوریج پر کس نے منافقت دکھائی سینئر صحافی حامد نے کڑوا سچ بے نقاب کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے مولانا خادم حسین رضوی کے جنازے میں شرکت کرنے والے لوگوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔سینئر صحافی حامدمیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پیمرا کی طرف سے ٹی وی چینلز کو کہا جا رہا ہے خادم رضوی کے جنازے کی لائیو کوریج نہ کی جائے، جنازے کی لائیو کوریج روکنا آسان ہے کیونکہ ٹی وی چینلز کمزور ہیں ،ریاست اتنی ہی طاقتور ہے تو جنازے کو بھی صرف تین سو افراد تک محدود کر کے دکھاتی میڈیا پر ڈنڈا چلانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

سینئر صحافی حامد میر کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ علامہ خادم رضوی چند دن پہلے تک زندہ تھے تو انکی تقریر اور جلسہ ٹی وی پر نہیں دکھایا جا سکتا تھا وہ دنیا سے چلے گئے تو صدر مملکت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان تک سب نے تعزیت کر دی اب انکے جنازے کی خبریں بھی ٹی وی چینلز دکھا رہے ہیں یہ دراصل معاشرے اور میڈیا کی منافقت کا جنازہ ہے.

Back to top button