پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف جلسوں میں کون کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی؟ شیری رحمان نے کھل کر بتا دیا

جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن عمران خان اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی

پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے کھل کر بتا دیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف جلسوں میں کون کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا، جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن عمران خان اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی۔

پی پی رہنما کاکہناتھا کہ جس کورونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں،عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ ،عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں، شیری رحمان نے کہاکہ جس تصویر میں دیکھو، عمران خان بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں ، کوروناایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے۔

Back to top button