پاکستان

اپوزیشن جماعتیں جو دل میں آئے کر کے دیکھ لے نتیجہ وہی نکلے گا جو اس سے پہلے عوام نے سنایا‘ اسد عمر کا دعویٰ سامنے آگیا

2013میں پی ٹی آئی نے پشاور کی4اور2018میں پانچ سیٹ جیتی،اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو دل میں آئے کر کے دیکھ لے نتیجہ وہی نکلے گا جو اس سے پہلے عوام نے سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ 2013میں پی ٹی آئی نے پشاور کی4اور2018میں پانچ سیٹ جیتی،اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاور عمران خان کا شہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاون اعلان کر دیا،سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون کر دیا۔دونوں جماعتوں کا پشاور جلسے کیلئے اصرار،دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی،اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

Back to top button