پاکستان

پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی؛ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرلی

پاکستانی سائنس دانوں اور نیکاپ نے کورونا کی تشخیص کے لیے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرلی۔

سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان  نے کورونا کی تشخیص کے لیے ’کووریڈ‘ سافٹ وئیر کی منظوری دے دی ہے۔سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا کہنا ہے کہ جدید سافٹ وئیر ایکسرے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کرےگا، کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔

کورونا کی تشخیص کا سافٹ وئیر’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ اور پاکستانی سائنسدانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Back to top button