پاکستان

نوازشریف کا پشاورجلسہ سےخطاب،تشویشناک خبرآگئی

مسلم لیگ ن کےسربراہ پشاورمیں ہونےوالےاپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کےجلسےسےخطاب نہیں کریں گے

ٹوئٹرپرایک صارف کی جانب سےدریافت کرنےپرمسلم لیگ ن کی نائب مرکزی صدرنےتصدیق کی ہےکہ طبیعت کی خرابی کےباعث نواز شریف حزب اختلاف کی جماعتوں کےاتحاد پی ڈی ایم کےپشاورمیں ہونےوالےجلسےسےخطاب نہیں کرسکیں گے۔ صارف کوجواب دیتے ہوئےمریم نوازنےٹوئٹ کیا کہ پشاورمیں خطاب نہیں کرسکیں گےکیوں کہ ابھی بھی بہت تکلیف ہے۔

واضح رہےاس سےقبل نوازشریف اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سےاسپتال منتقل ہونےکےباعث 17 نومبرکوہونےوالی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوسکےتھے۔ اس روزنوازشریف ویسٹ لندن اسپتال گئےجہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا اورخون کے نمونےبھی لیےگئے۔ اسپتال ذرائع کےمطابق انہیں گردے میں درد کی شکایت بتائی گئی تھی اورکہا گیا تھا کہ ان کےگردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔

Back to top button