پاکستان

کورونا اوراحتجاجی کےجلسے،عمران خان نےملبہ اپوزیشن پرڈال دیا

وزیراعظم نےکہا ہےکہ کورونا کی دوسری لہرکےباعث اگرملک میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا تواس کی ذمہ داراپوزیشن ہوگی

کورونا اوراحتجاجی کےجلسے،عمران خان نےملبہ اپوزیشن پرڈال دیا،وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ کورونا کی دوسری لہرکےباعث اگرملک میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا تواس کی ذمہ داراپوزیشن ہوگی۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نےکہا کہ دنیا بھرمیں کورونا کی دوسری لہرپھیل رہی ہےجوانتہائی تشویشناک ہے،اکثرممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہےگزشتہ 15 روزمیں وینٹی لیٹرپرجانےوالےکورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے،پشاوراورملتان میں 200، کراچی 148 فیصد،لاہور 114 فیصد اوراسلام آباد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ میں لاک ڈاؤن کی طرح کےاقدامات نہیں اٹھانا چاہتا کیونکہ اس سے ایسےوقت ہماری معیشت پربرے اثرات پڑیں گے جب ہم معاشی طورپربہتری کی جانب گامزن ہیں۔ بدقسمتی سےاپوزیشن کا مقصد صرف این آراوکا حصول ہےچاہےاس کےلئےعوام کی زندگیوں اورملک کی معیشت کوکوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ وزیراعظم نےمزید کہا کہ این آراوکےحصول کےلئےاپوزیشن لوگوں کی زندگی اورذریعہ معاش خطرے میں ڈال رہی ہے،میں واضح کرتاہوں کہ اپوزیشن 10 لاکھ جلسےبھی کرلےانہیں آراو نہیں ملےگا۔ کورونا کیسزاسی رفتارسےبڑھتےرہےتومکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن اوراس کےنتائج کی ذمہ دارپی ڈی ایم کی قیادت ہوگی۔

Back to top button