پاکستان

پشاور:اپوزیشن کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

پشاورمیں رنگ روڈ چوک پراپوزیشن جماعتوں کےاتحاد پی ڈی ایم کےجلسےکےلیےپنڈال سج گیا ہے

پشاورمیں رنگ روڈ چوک پراپوزیشن جماعتوں کےاتحاد پی ڈی ایم کےجلسےکےلیےپنڈال سج گیا ہےتاہم جلسہ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،جلسےکےلیے 10 ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ جلسہ گاہ میں قافلوں کی شکل میں کارکنوں کی آمد سلسلہ بھی جاری ہے۔ نائب صدرن لیگ مریم نواز،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواورسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان جلسےسےخطاب کریں گے۔ مقامی انتظامیہ نےاپوزیشن اتحاد کوجلسےکی اجازت دینےسےانکارکیا تھا جب کہ صوبائی حکومت نےبھی کورونا کیسزبڑھنےپرپرچہ کاٹنےکا عندیہ دے رکھا ہےتاہم اس کےباوجود پی ڈی ایم کی قیادت نےجلسہ کرنےکا اعلان کیا۔ جلسےکی سیکیورٹی پر 4 ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے جب کہ جلسہ گاہ کےتمام داخلی راستوں کوخاردارتاروں اورکنٹینرسےبند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جلسہ گاہ کےارد گرد علاقوں سمیت شہر بھرمیں موبائل اورانٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

Back to top button