پاکستان

سیاسی و حکومتی شخصیات کا نواز،شہبازکی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس

چودھری برادران،آصف زرداری اوربلاول بھٹونےنوازشریف،شہبازشریف کی والدہ کےانتقال پرافسوس کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،چودھری برادران،آصف زرداری اوربلاول بھٹونےنوازشریف،شہبازشریف کی والدہ کےانتقال پرافسوس کا اظہار کیاہےاورسوگوارخاندان سےاظہارتعزیت کیا ہے۔ کھوج نیوزکےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار،گورنرپنجاب چودھری سرورنے نوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس کیاہے،چودھری شجاعت ،پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نےبیگم شمیم اخترکےانتقال پر اظہارافسوس کرتےہوئےکہاہے کہ ہم آپ کےغم میں برابرکےشریک ہیں،اللہ پاک یہ صدمہ حوصلےسےبرداشت کرنےکی توفیق عطافرمائے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےبھی نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ کےانتقال پراظہار افسوس کیاہے،آصف زرداری اوربلاول بھٹونےمرحومہ شمیم اخترکی مغفرت اوربلند درجات کیلئےدعاکی،انہوں نےکہاکہ ہم آپ کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔

Back to top button