پاکستان

PDM کےجلسے،پنجاب حکومت نےجوابی حکمت عملی بنالی

حکومتِ پنجاب نےاپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کولاہوراورملتان کےجلسوں کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کرلیا ہے

حکومتِ پنجاب نےاپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کولاہوراورملتان کےجلسوں کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت کےذرائع کا کہنا ہےکہ جلسوں کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کےپیشِ نظرکیا گیا ہےکیونکہ لاہوراورملتان میں کورونا کیسزکی شرح میں بھی تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کےمطابق حکومت پی ڈی ایم کوتحریری طورپرجلسوں کی اجازت نہیں دے گی جبکہ تمام متعلقہ اداروں نےجلسوں کی اجازت نہ دینےکی سفارش کی ہے۔ پنجاب حکومت کےذرائع کا مزید کہنا ہےکہ بغیرتحریری اجازت جلسے کرنےپرقانونی کارروائی کی جائےگی۔

Back to top button