پاکستان

مریم نوازکی مختصرخطاب کےبعد لاہورواپسی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ اورمریم نوازکی دادی بیگم شمیم اخترکا لندن میں انتقال ہوگیاہے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ اورمریم نوازکی دادی بیگم شمیم اخترکا لندن میں انتقال ہوگیاہےجس کی خبرمریم نوازکوپشاورجلسے میں سٹیج پردی گئی ، وہ پشاورجلسےکےشرکاءسےمختصربات کرنےکےبعد لاہورکیلئےروانہ ہوگئیں ہیں ۔ مریم نوازنے روسٹرم پرآ کر پشاورکےعوام کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ ” پشاورکےبھائیو،بہنوں اوربزرگواسلام علیکم،میں آپ سےآج بات کرنا چاہتی تھی لیکن ابھی مجھےاطلاع ملی ہےکہ لندن میں میری دادی کا انتقال ہوگیاہے،نوازشریف کی والدہ کا انتقال ہوگیاہے،میں معذرت کرنا چاہتی ہوں کہ آج آپ سےبات نہیں کرسکی ،میری گزارش ہےکہ میری دادی کیلئےدعا کریں اورمیاں صاحب کی زندگی اورصحت کیلئےبھی دعا کریں ۔ مریم نواز یہ پیغام دینےکےبعد لاہورکیلئےروانہ ہوگئیں ۔ جلسےمیں مریم نوازکی دادی کیلئےخصوصی دعابھی کروائی گئی ۔

Back to top button