پاکستان

بیگم شمیم اخترکی نمازجناہ پہلےکہاں ادا کی جائےگی؟

سابق وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ شمیم اخترکی پہلےنمازجنازہ لندن پڑھائی جائےگی

سابق وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ شمیم اخترکی پہلےنمازجنازہ لندن پڑھائی جائےگی،شمیم بیگم کی نمازجنازہ لندن کی سنٹرل مسجدریجنٹ پارک بیکرسٹریٹ میں ادا کی جائےگی،شمیم بیگم کونمازجنازہ کےبعد لندن کےسرد خانےمیں رکھاجائےگا،شریف فیملی لندن سےلاہورجانےوالی کسی بھی بین الاقوامی فلائٹ کےذریعےڈیڈ باڈی پاکستان بھیجےگی،شمیم بیگم کوگذشتہ روزسانس کی تکلیف بڑھ گئی اوراچانک حرکت قلب بند ہونےسےانتقال کرگئیں، شمیم بیگم کی گذشتہ رات طبیعت خراب ہونے پرشریف فیملی ایون فیلڈ میں موجود رہی،   نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم کی لاہورمیں نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کی گرائونڈ میں ادا کی جائےگی، شمیم بیگم کوجاتی امراء میں شریف فیملی کےخاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیاجائےگا

Back to top button