پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت 6 ماہ تک مذید اقتدارمیں رہ گئی توکیا ہوگا؟

عمران خان حکومت 6 ماہ تک مذید اقتدارمیں رہ گئی توکیا ہوگا؟ملک کا کیا نے گا؟ رانا ثنااللہ حقائق سامنے لےآئے

اگرعمران خان حکومت 6 ماہ تک مذید اقتدارمیں رہ گئی توکیا ہوگا؟ملک کا کیا نے گا؟ رانا ثنااللہ حقائق سامنے لےآئے،کھوج نیوزکےمطابق  مسلم لیگ (ن) پنجاب کےصدررانا ثنا اللہ نےموجودہ حکومت کوکورونا قراردیتےہوٸےکہا ہےکہ اگریہ 6 ماہ رہ گٸےتولوگ بھوک سے مارے جاٸیں گے۔ لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا للہ نے کہا کہ ملک میں کورونا سے اموات دو فیصد ہیں جبکہ حکومتی کورونا سے سو فیصد۔ ان سب کی شکلیں دیکھ لیں یہ کورونا نظر آتے ہیں، حکومتی کورونا آٹا چینی کھا گیا۔ عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں اگر یہ 6 ماہ رہ گٸے تو ملک کو کھا جاٸیں گے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ ہم حکومت کےخلاف تحریک اس سےپوچھ کرنہیں چلا رہے ۔ تحریک کا اگلا مرحلہ کتنا سخت ہوگا اوراس میں کی آپشن استعمال کیےجاٸیں گےیہ پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب لاہورکی انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنااللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس پرسماعت ہوئی، رانا ثنااللہ نےعدالت کو بتایا کہ اے این ایف نے ان ی گاڑی سے پرسنل بیگ نکلا جس میں صرف کپڑے تھے۔ عدالت نے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کرتے ہوٸے وکلا کو فرد جرم پربحث مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

Back to top button