پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ نون کےرہنماؤں اورکارکنان کوگرفتاریوں کا خوف

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتاریوں کا خوف،اب کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی؟سب کچھ سامنے آگیا

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتاریوں کا خوف،اب کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی؟سب کچھ سامنے آگیا۔کھوج نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پکڑے جانے کے ڈر سے اپنی عبوری ضمانتیں کروانا شروع کر دی ہیں، بتایا گیا ہے کہ متعدد (ن) لیگی کارکنوں نے بھی عدالتوں میں

اپنی درخواست ضمانت دائرکردی ہیں، واضح رہے کہ درخواستیں دائر کرنے والے کارکنوں کے خلاف چند روز نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں مقدمات درج کر رکھے تھے، بیشتر کارکنوں نے تھانہ چوہنگ کی طرف سے 200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات کے پیش نظر اپنی درخواست ضمانت دائر کی ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

Back to top button