پاکستان

بزرگ سیاستدان انورعزیزبھی انتقال کرگئے

چوہدری انورعزیزرکن قومی اسمبلی اوروفاقی وزیررہے، وہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکےوالد تھے

معروف بزرگ سیاستدان اورسابق وفاقی وزیرچوہدری انورعزیزانتقال کرگئے۔ چوہدری انورعزیزرکن قومی اسمبلی اوروفاقی وزیررہے، وہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکےوالد تھے۔ چوہدری انورعزیز 1931 میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی حلقہ ضلع ناروال کی تحصیل شکرگڑھ تھی، انہوں نے 1948 کے اولمپکس میں پاکستان کی جانب سےسوئمنگ کے مقابلے میں حصہ لیا۔

وہ شکرگڑھ سےمتعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 1985 میں انھوں نےخواجہ آصف کےوالد خواجہ صفدرکوقومی اسمبلی کی اسپیکرشپ سےہرانےمیں کلیدی کردارادا کیا اوران کےامیدوارموجودہ وفاقی وزیرفخرامام اسپیکرمنتخب ہوئے۔ چوہدری انورکےصاحبزادے دانیال عزیزبھی تین مرتبہ ان کی سیٹ سےایم این اے منتخب ہوئےجب کہ اب ان کی بہومہنازعزیزشکرگڑھ سےایم این اے ہیں۔

Back to top button