پاکستان

شبلی فراز کا پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے شرکاء کو انوکھا مشورہ

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہےکہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے کا بائیکاٹ کرکے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیرت رکھنے والے لوگ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نےقانون کے احترام اور عوام کی صحت کی بجائےہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی،جلسےکے شرکاء سےکہتا ہوں کہ خود کو قرنطینہ میں لے جائیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھاکہ عدالتی حکم کے باوجود جلسوں پر اصرار ڈھٹائی اور عوام دشمنی کی عکاس ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کی اپیل پر خود کو کورونا سے محفوظ رکھا۔

متعلقہ خبریں