پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہائی کیوں اور کس کے کہنے پر ملی؟ ملتان جلسہ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

شہباز شریف اور نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے ان کو پیرول پر رہا کیا ہے

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو رہائی کیوں اور کس کے کہنے پر ملی اور کیا یہ ملتان جلسہ میں شرکت کریں گے یا نہیں اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا گیا تھا۔ اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئیں تھیں جن کی میت جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن)نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ملتان میں ہونے والے جلسہ میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں